Apr 17, 2021 | 11:09 PM

Trend TV

Better Informed Today

اسد خٹک ٗ وینا ملک کیخلاف پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد : پاکستان کی متنازعہ اداکارہ وینا ملک کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جب ان کے سابق شوہر اسد خٹک اپنے بچوں کی دبئی سے پاکستان سمگلنگ کا کیس لڑنے کیلئے پاکستان آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی متنازعہ اداکارہ وینا ملک ان دنوں ایک بار پھر شہ سرخیوں میں ہیں جب ان کے سابق شوہر اسد خٹک نے ان پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے الزام لگایا کہ وینا ملک نے بچے دبئی سے پاکستان سمگل کئے ہیں اور ان کی دبئی سے ایگزٹ کاغذات میں شامل ہی نہیں۔ انہوں نے وینا ملک کو 50 کروڑ روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھیجا اور اب وہ اپنے کیس کی پیرویک کرنےکیلئے پاکستان آگئے ہیں۔