کراچی: قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون ڈومیسٹک سیزن 21ـ2020 کا فائنل میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائی ہوگیا۔ خیبرپختونخواہ اور سنٹرل پنجاب کو مشترکہ طور فاتح قرار دے دیا گیا۔ سنٹرل پنجاب کو میچ جیتنے کے آخری روز 216 رنز درکار تھے اور انکی آٹھ وکٹیں باقی تھیں.
سنٹرل پنجاب نے 140 رنز دوکھلاڑی آؤٹ سے آخری روز دوسری اننگز کا آغاز کیا۔عثمان صلاح الدین 51 رنز اورمحمد سعد 27 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ محمد سعد بغیر کسی اضافے کے 27 رنز پر ارشد اقبال کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ عثمان صلاح الدین بھی 67 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے انکی اننگز میں چار چوکے شامل تھے۔ سنٹرل پنجاب کی ٹیم مشکلات کاشکار ہو گئی تھی ایک موقعہ پر انکی 202 رنز پر سات کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ سعد نسیم 5،قاسم اکرم30،علی شان11،بلاول اقبال محض سات رنز بنا سکے۔
مزید خبریں
اپنے والدین کے ولیمے میں شریک ہونے والا دنیا کا واحد بچہ ‘ دراصل معاملہ کیاہے ؟ آخر کار معلومات سامنے آ گئیں
جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے سعود شکیل کی جگہ آصف علی قومی سکواڈ میں شامل
پب جی کا نیا سیزن یکم اپریل کو جاری کیا جائے گا