Apr 17, 2021 | 11:21 PM

Trend TV

Better Informed Today

وزیراعظم کا کسانوں کے لیے بڑا فیصلہ، پنجاب کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ فعال بنانے کی ہدایت

وزیرِ اعظم عمران خان سے صوبائی وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت کی ملاقات ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے پنجاب کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کو فعال بنانے کی ہدایات کردیں جس کے ذریعے کسانوں کی مالی معاونت کی جائے گی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق راجہ بشارت نے وزیرِ اعظم کو پنجاب میں پرانے قوانین کو موجودہ دور سے ہم آہنگ کرنے کے لیے لائی جانے والی تبدیلیوں سے آگاہ کیا.