Jan 26, 2021 | 2:57 PM

Trend TV

Better Informed Today

ہم میدان میں ہیں،کسی کا باپ بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کر سکے گا :مولانا فضل ا لرحمن

بنوں:جمعیت علمائے اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم ایک آزاد اور خود مختار ملک بننا چاہتے ہیں ، کسی طاقتور ملک کی کالونی میں نہیں رہ سکتے،21جنوری کو کراچی میں اسرائیل نا منظور ملین مارچ کرینگے ،ہم میدان میں ہیں، نہ کسی کا باپ قادیانیوں کو مسلمان بنا سکے گا اور نہ کسی کا باپ اسرائیل کو تسلیم کر سکے گا۔

مولانا فضل الرحمن نے بنوں جلسے سےخطاب کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں کیوں تاخیر ہورہی ہے ، 19جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرہ کرینگے ، اسلام آباد کی طاقتور قوت کی للچائی ہوئی آنکھیں صوبوں کے جزائر کی طرف بڑھ رہی ہیں ،غریب پاکستانیوں کے حقوق کے لئے ان کے ساتھ کھڑے ہیں ،ہماری تحریک رکے گی نہیں ،اسلام آباد جائیں گے اور حکمران کا تختہ الٹے بغیر نہیں چھوڑینگے۔