May 16, 2021 | 8:46 PM

Trend TV

Better Informed Today

بھارت کو عالمی وبا کے بعد ایک اور بیماری نے گھیر لیا

ممبئی :عالمی وبا کے بعد بھارت کو ایک اور خطرناک بیماری نے گھیر لیا ،بھارت میں برڈ فلو پھیل گیا ،مختلف ریاستوں میں بڑی تعداد میں پرندے ہلاک کر دئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کے بعد بھارت کو ایک اور خطرناک بیماری نے گھیر لیا ،بھارت میں برڈ فلو نے اپنے پنجے گاڑھ لیے ،حکومت نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے مختلف ریاستوں میں ہزاروں پرندوں کو ہلاک کر دیا ،ہزاروں مرغیاں اب تک اس وبا کی وجہ سے تلف کر دی گئی ہیں۔

راجھستان اور مدھیہ پردیش سمیت چھ ریاستوں میں دو قسم کے برڈ فلو سے ہزاروں مرغیاں، بطخیں، کوے اور دیگر پرندے ہلاک ہو چکے ہیں، وبا کے پھیلنے کے بعد حکام نے چڑیا گھروں سمیت کئی جگہوں پر اسپرے کئے۔بھارتی ریاستیں ایک دوسرے پر برڈ فلو پھیلانے کا الزام لگا رہی ہیں، انتظامیہ نے ٹیسٹ کے لیے مرنے والے پرندوںکے سیمپل حاصل کر لیے ہیں۔