Apr 17, 2021 | 10:27 PM

Trend TV

Better Informed Today

پاکستان کو تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک کے طور پر دیکھنا چاہتا ہو

سعودی سفیر:پاکستان کو تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا ہے کہ پاکستان کو تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان کے مثبت پہلوں کو زیادہ اجاگر کیا جائے تا کہ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کی طرف زیادہ راغب ہوں۔
ان خیالات کا اظہار سعودی سفیر نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔خطاب کے دوران سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ کمرشل اور سرمایہ کاری تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔ پاکستان بہتر معاشی ترقی حاصل کرنے کی عمدہ صلاحیت رکھتا ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان کے مثبت پہلوں کو زیادہ اجاگر کیا جائے تا کہ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کی طرف زیادہ راغب ہوں۔