کراچی :پاکستان کے معروف فاسٹ بائولر محمد سمیع نے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کرکٹرز کے ساتھ پی سی بی نا انصافیاں کر رہا ہے ،انٹرنیشنل کرکٹ میں دو دفع 100 میل کی رفتار سے بال کروائی لیکن مانی نہیں گئی ۔
محمد سمیع نے وزیر اعظم عمران خان اور کرکٹ کمیٹی سے انصاف دلوانے کی اپیل کر تے ہوئے کہا کہ کراچی سے ہوں اس لیے میری تیز ترین گیندوں کو تسلیم نہیں کیا گیا ،دوسروں کی دفعہ سپیڈ ٹیسٹ مشینیں ٹھیک ہوتی ہیں جب میری باری آتی ہے تو مشینیں خراب ہو جاتی ہیں ۔
ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ سڈنی ٹيسٹ کے 4اوورز ميں 3آؤٹ کيے تو مجھے بولنگ سے ہٹاديا گيا، سری لنکا ميں کم بيک ہوا تو 70واں اوور ديا گيا پھر ہٹاديا گيا،سمیع نے کہا کہ ميرے خلاف جھوٹا پروپيگنڈہ کيا جاتا ہے تمام انکوائريز ميں کليئر ہوں۔
مزید خبریں
مریم نوازکیخلاف شکنجہ تیار ،شیخ رشید نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا
حریم شاہ:مفتی قوی نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا
گائے کے مالک نے روز کتوں کے بھونکنے کی آواز سن کر سی سی ٹی کیمرہ لگانے کا فیصلہ کیا