لاہور :نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے عمران خان کی طرف سے کوئٹہ نہ جانے کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا یہ بے حسی کی انتہا ہے، آپ پر 22 کروڑ عوام کی ذمہ داری ہے،آپ کے پاس ترکش ڈرامہ ا دیکھنےا ور اداکاروں سے ملنے کا وقت ہے، کتوں سے کھیلنےکاوقت ہےمگرمظلوموں کےسرپرہاتھ رکھنےکاوقت نہیں ۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے عمران خان کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئےکہا لوگوں کی آہ و بکا کو بلیک میلنگ کہیں گے تو اس پر آپ کو شرم آنی چاہئے،وہ اپنے لوگوں کی لاشیں آگے رکھ کر بیٹھے ہوئے ہیں،کیا ان کی لاشوں سے آپ کی انا بڑی ہے،وہ کہہ رہے ہیں آپ آجائیں ان کے سروں پر ہاتھ رکھیں،وہ کہہ رہے ہیں انہیں کچھ یقین دہانیاں کرا دیں، ہم لاشوں کو دفنا دیں گے۔
مریم نواز نے کاکہا آپ لوگوں کے جنازوں کو بلیک میلنگ کہہ رہے ہیں ،لوگوں کی آہ و بکا کو بلیک میلنگ کہیں گے تو اس پر آپ کو شرم آنی چاہئے،یہ آپ کا فرض ہے اور آپ کو یہ کرنا پڑے گا۔
واضح رہے اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں اکنامک زون اتھارٹی کے قیام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت فرقہ ورانہ فسادات کے ذریعے پورے پاکستان میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے ‘ہزارہ برادری کے سارے مطالبات مان لیے ہیں وہ آج لاشوں کی تدفین کردیں میں آج ہی کوئٹہ پہنچ جاؤنگا مگر یہ نہیں مانا جائے گا کہ وزیراعظم کے آنے پر ہی تدفین ہوگی۔
مزید خبریں
اپنے والدین کے ولیمے میں شریک ہونے والا دنیا کا واحد بچہ ‘ دراصل معاملہ کیاہے ؟ آخر کار معلومات سامنے آ گئیں
جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے سعود شکیل کی جگہ آصف علی قومی سکواڈ میں شامل
پب جی کا نیا سیزن یکم اپریل کو جاری کیا جائے گا