Apr 17, 2021 | 10:10 PM

Trend TV

Better Informed Today

میاں نوازشریف کا بیان

میاں نوازشریف:کیا اس پتھر دل شخص کو مسلط کرنے والوں کو کوئی ندامت ہے؟

چند جرنیلوں کی بخشیش سے وزیراعظم بننے والا کبھی عوام کا درد محسوس نہیں کر سکتا، مظلوم لوگ اس سنگدل کو پکار رہے، وہ بلیک میلر کہہ کرنمک پاشی کررہا ہے۔ قائد مسلم لیگ (ن) سابق وزیراعظم کا ردعمل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کیا اس پتھر دل شخص کو مسلط کرنے والوں کو کوئی ندامت ہے؟ چند جرنیلوں کی بخشیش سے وزیر اعظم بننے والا کبھی عوام کا درد محسوس نہیں کر سکتا، مظلوم لوگ اس سنگدل کو پکار رہے، وہ بلیک میلر کہہ کرنمک پاشی کررہا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پر اپنے شدید ردعمل میں کہا کہ چند جرنیلوں کی بخشیش سے وزیراعظم بننے والا کبھی عوام کا درد محسوس نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ اپنے پیاروں کی میتیں لیے بیٹھے مظلوم لوگ ایسے سنگدل انسان کی راہ دیکھ رہے ہیں جو انہیں ’’بلیک میلر‘‘ کہہ کر ان کے زخموں پر نمک پاشی کر رہا ہے۔ کیا اس پتھر دل شخص کو مسلط کرنے والوں کو بھی کوئی ندامت ہے؟ اس سے قبل ترجمان ن لیگ نے اپنے بیان میں کہا کہ قائد مسلم لیگ محمد نوازشریف نے ہزارہ برادری کی حمایت میں احتجاج کی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔