لاہور: مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے اہم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 2021 کو انتخابات کا سال بنانا ناگزیر ہے جبکہ جاہل، نااہل، سفاکوں سے نجات ہی پاکستان کی بچت کا راستہ ہے اور جو خود این آر او لیکر بیٹھا ہے اس سے ہم کیا مانگیں گے۔ نوازشریف کے خلاف ایک سال جبکہ عمران کے کیس میں چھ سال سے فیصلہ نہیں ہو رہا۔ آر یا پار کا مطلب حکومت دسمبر میں ختم ہونا نہیں تھا اور سو فیصد استعفے قیادت کے پاس جمع ہو چکے ہیں جبکہ ہم سینیٹ کا میدان ان کے لیے کھلا نہیں چھوڑیں گے۔
مزید خبریں
پہلے ہاتھ چھڑایااب راستے جُدا ،میلانیا ٹرمپ سے دور
براڈ شیٹ کیس میں فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا
بختاور بھٹو کی شادی سے متعلق جھوٹی خبروں پر بلاول ہائوس کا ردعمل آگیا