اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف جس طرح فراڈلگا کر باہر گئے وہ عوام اور ریاست کی توہین ہے ،پنجاب حکومت کو معاملے پر انکوائری کرنی چاہیے،وزارت داخلہ کو نواز شریف کو واپس لانا چاہیے،اپوزیشن کی تحریک کا اخلاقی جواز نہیں ہے ، سارے ابو بچائو آپریشن لیکر چل رہے تھے جو ناکام ہوئے.
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ دنیا میں تبدیلی یونیورسٹیاں ہی لائی ہیں، امریکہ میں یونیورسٹی کے ذریعے ہی تبدیلی آئی، معاشرے کی ترقی کا اندازہ ملک کی یونیورسٹیوں سے لگایا جاسکتا ہے، 70 سال کے بعد آج پاکستان میں 200 سے زائد یونیورسٹی ہیں، ہماری بہت یونیورسٹیوں نے انٹرنیشنل معیار کا کام بھی کیا ہے، بہت پاکستانیوں نے پاکستان سے باہر جا کر زیادہ اچھا کام کیا ہے۔
مزید خبریں
کراچی ،کلفٹن میں ٹک ٹاک کے جنون نے پاک فوج کے جوان کی جان لے لی
اداکارہ میرا نے شادی کا اعلان کر دیا
سمارٹ فیچرز والا ماسک بھی آگیا