نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب اقتدار چھوڑیں گے نہیں بلکہ انہیں وائٹ ہاؤس سے نکالا جائے گا۔ امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ٹرمپ کو 25 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ہٹانے کی قرار داد منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق قرار داد کے حق میں 223 جبکہ مخالفت میں 205 ووٹ پڑے ، کانگریس کے ارکان نے نائب صدر مائیک پنس پر زور دیا کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کیپٹل ہل پر حملے کیلئے اکسانے پر 25 ویں آئینی ترمیم کے تحت کارروائی کی جائے۔
واضح رہے کہ آئینی ترمیم پر آج امریکی ایوان نمائندگان میں بحث اور ووٹنگ ہوئی۔ امریکی صدر مائیک پنس نے صدر ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے سے انکار کیا تھا۔ جبکہ نومنتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے انکار کے بعد ٹرمپ کی بیٹی نے بھی راہیں جدا کر لیں ، ایوانکا ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ تقریب میں شریک ہوں گی۔
مزید خبریں
پہلے ہاتھ چھڑایااب راستے جُدا ،میلانیا ٹرمپ سے دور
براڈ شیٹ کیس میں فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا
مریم نوازکیخلاف شکنجہ تیار ،شیخ رشید نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا