Apr 17, 2021 | 10:37 PM

Trend TV

Better Informed Today

واٹس ایپ نے بڑی خوشخبری سنا دی

واٹس ایپ نے بڑی خوشخبری سنا دی,تمام قیاس آرائیاں دم توڑگئیں

لندن :واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کر دی ،واٹس ایپ سے متعلق تمام غلط خبروں کی وضاحت کر دی گئی ،صارفین خوشی سے جھوم اُٹھے ۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی پرائیویسی پالیسی سے متعلق خبروں پر وضاحت سامنے آگئی ،واٹس ایپ انتظامیہ نے وضاحت کرتے ہوئے بتا یا کہ نئی پالیسی صارفین کی ‘پرائیویسی ‘پر اثر انداز نہیں ہوگی,صارفین کے پیغامات ‘انکرپٹڈ ‘ ہی رہیں گے،اس لیے صارفین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ،واٹس ایپ انتظامیہ نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا صارف کی گفتگو کو واٹس ایپ اور فیس بک نہیں دیکھ سکے گی۔
واٹس ایپ نے پرائیویسی پالیسی سے متعلق خبروں پر وضاحت کردی ،بیان میں کہا نئی پالیسی صارفین کی ‘پرائیویسی ‘پر اثر انداز نہیں ہوگی،صارفین کے پیغامات ‘انکرپٹڈ ‘ ہی رہیں گے،میسیجنگ ایپلی کیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ صارف کی گفتگو کو واٹس ایپ اور اس کی ملکیتی کمپنی فیس بک نہیں دیکھ سکے گی۔

واضح رہے وٹس ایپ صارفین کا نجی ڈیٹا فیس بک کے ساتھ شیئر کرنے کی نئی پالیسی کے باعث لوگ دوسری ایپلی کیشنز پر تیزی سے منتقل ہورہے ہیں۔