Jan 24, 2021 | 3:42 AM

Trend TV

Better Informed Today

حریم شاہ ویب سیریز میں اداکاری کریں گی

ویب سیریز میں اداکاری کریں گی ,حریم شاہ

اسلام آباد : سوشل میڈیا پر سیاستدانوں اور مشہور شخصیات کیساتھ ویڈیوز بنانے کی وجہ سے مشہور ہونے والے حریم شاہ نے ایک ہارر ویب سیریز سائن کر لی ہے جس میں وہ مرکزی کردار ادا کریں گی

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کا متنازعہ شخصیت حریم شاہ جو اس سے قبل صرف سیاستدانوں کی ساتھ ویڈیوز بنانے کے حوالے سے جانی جاتی ہیں انہوں نے پاکستان کے ایک نئے ادارے کی پہلی ہارر ویب سیریز ’’راز‘‘ میں مرکزی کردار کیلئے سائن کر لیا ہے۔ حریم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اس ویب سیریز کا پہلا ٹیزر جاری کیا جبکہ اس ویب سیریز بنانے والی کمپنی کے انسٹا گرام اکائونٹ پر حریم شاہ کی فلم سائن کرتے ہوئے تصاویر جاری کی گئی ہیں۔
ابھی تک فلم ساز ادارے یا حریم شاہ کی طرف سے اس ویب سیریز کے حوالے سے مزید کوئی بات نہیں کی گئی ہے اور بس یہی بتایا گیا کہ یہ ایک ہارر ویب سیریز ہو گی۔ اب معلوم نہیں کہ حریم شاہ میں اداکاری کی کتنی صلاحیتیں ہیں اور کیا وہ اپنی اداکاری سے بھی شائقین میں کوئی شہرت حاصل کر پائیں گی یا نہیں ؟