May 16, 2021 | 9:16 PM

Trend TV

Better Informed Today

شیخ رشید:دنیا مشرق سے مغرب ہو جائے عمران خان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرےگا

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے حکومتی وزرا کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اسرائیل کیخلاف ریلی نکالنے جا رہے ہیں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ وزیر اعظم عمران خان اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ،دنیا مشرق سے مغرب ہو جائے خان کسی صورت بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کریگا ،مولانا فضل الرحمن جو کچھ مرضی کر لیں ان کے نصیب میں اسلام آباد نہیں ،پی ڈی ایم پاکستان کی سیاست کو بند گلی میں لے جانا چاہتی ہے ۔
شیخ رشید کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان 5 سال حکومت کریں گے،فوادچوھری کے بقول سیاست آزاد ماحول میں جا رہی ہے، ایسے نعرے نہ لگاے جائیں جو انتشار پھیلانے کا سبب بنیں، دنیا مشرق سے مغرب ہو جائے عمران خان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا،انہوں نے کہا وزیراعظم پاکستان میں ریاست مدینہ کا نظام چاہتے ہیں،وزیراعظم دینی جماعتوں کا بھرپور احترام کرتے ہیں،اسلام آباد میں 500 سے زائد مدارس ہیں،تمام مذاہب کا مکمل احترام چاہتے ہیں،اسلام آباد میں 507 میں سے صرف 92 مدارس رجسٹرڈ ہیں،اپوزیشن الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرے کرنا چاہتی ہے تو یہ شو ق بھی پورا کر لے ۔