Mar 3, 2021 | 7:48 AM

Trend TV

Better Informed Today

بلاول بھٹو نے پی ڈی ایم کے اجلاس میں شرکت کیوں نہیں کی

اسلام آباد : پی ڈی ایم کی سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بلاول بھٹو کے شرکت نہ کرنے پر بہت سے سوالات پیدا ہو گئے ہیں جبکہ اس حوالے سے مریم نواز شریف کی طرف سے یہ کہا گیا کہ انہوں نے اس لئے شرکت نہیں کیوں کیونکہ وہ سٹیرنگ کمیٹی کے رکن نہیں ۔ لیکن رکن تو مریم نواز شریف بھی نہیں پھر اگر وہ شرکت کر سکتی ہیں تو بلاول بھٹو زرداری کو کیوں نہیں بلایا گیا ؟

تفصیلات کے مطابق اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ انہیں خصوصی طور پر اس میٹنگ میں شرکت کیلئے دعوت دی گئی ہے۔اس موقع پر صحافی نے جب سوال کیا کہ آپ بھی تو سٹیرنگ کمیٹی کی رکن نہیں ہیں اور پی ڈی ایم سست کیوں ہو رہی ہے تو مریم نواز شریف نے جواباً سوال کر دیا ’’ تو کیاحکومت تیز ہو رہی ہے ؟‘‘۔