Mar 6, 2021 | 6:00 AM

Trend TV

Better Informed Today

جمائما خان نے اپنی فلم میں شبانہ اعظمیٰ کو بھی کاسٹ کر لیا

لندن : وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے اپنی فلم میں پاکستانی اداکارہ سجل علی کے بعد بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کو بھی کاسٹ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان ان دنوں بطور فلم ساز ایک فلم بنانے میں مصروف ہیں جس کا نام What’s Love Got To Do With It رکھا گیا۔ ان دنوں اس فلم کی کاسٹ فائنل کی جا رہی ہے جس حوالے سے گزشتہ دنوں خبر آئی تھی کہ پاکستان کی مایہ ناز اداکارہ سجل علی کو اس فلم میں کاسٹ کیا گیاہے۔جبکہ اب خبر آئی ہے کہ بھارت کی شہرہ آفاق اداکارہ شبانہ اعظمی بھی اب اس فلم کی کاسٹ کا حصہ بن گئی ہیں۔