Mar 6, 2021 | 6:17 AM

Trend TV

Better Informed Today

پانچ گرل فرینڈ اور شراب ،مفتی عبد القوی کی ایک اور ویڈیو وائرل

اسلام آباد:عالم دین اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ایک روز قبل ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کے ہاتھوں مفتی قوی کے تھپڑ کھانے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس نے تہلکہ مچا دیا تھا۔اس ویڈیو کے بعد اب سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں مفتی قوی اور حریم شاہ سمیت دیگر لوگ ایک ساتھ بیٹھے کھانا کھا رہے ہیں۔

مفتی قوی نے ویڈیو میں کہا کہ ’پارٹی میں 5 قسم کی شراب ہوگی اور میں ریڈ والی پیتا ہوں کیونکہ وہ انگور کی ہوتی ہے اور اس لئے پیتا ہوں کہ یہ میرے دل کے حوالے سے اچھی ہے۔

پارٹی میں گرل فرینڈ سے متعلق سوال پر مفتی قوی نے کہا کہ ایک نہیں بہت ساری ہونگی،نشے سے متعلق حریم شاہ کے سوال پر مفتی قوی نے وہاں موجود دوسری خاتون کو سرگوشی سے بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت میرے بریف کیس میں چرس کے 4 سے 5 سگریٹ ہیں۔