Mar 6, 2021 | 6:10 AM

Trend TV

Better Informed Today

ٹرمپ کا جاتے جاتے ایک اور متنازعہ فیصلہ

واشنگٹن :امریکی صدر نے جاتے جاتے ایک اور متنازعہ فیصلہ کرتے ہوئے یورپ اور برازیل سے امریکہ آنے والے مسافروں پر عالمی وبا کا منفی ٹیسٹ ہونے کی پابندی اٹھا دی ہے جبکہ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی ٹیم نے یہ پابندی اٹھانے سے انکار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاتے جاتے ایک اور متنازعہ فیصلہ کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے کہ یورپ اور برازیل سے امریکہ آنے والے تمام مسافروں کو اب امریکہ آنے کیلئے کسی ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعلان کیا کہ ٹرمپ کے اس آرڈر پر کسی قسم کا عمل نہیں کیا جائیگا ۔ ٹرمپ کے اعلان کے باوجود سفری پابندی ختم نہیں کریں گے۔

جوبائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی طرف سے آخری دنوں میں بھی ایسے اقدامات کئے جا رہے ہیںجو امریکی عوام کیلئے مسائل پیدا کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی سنٹر فار ڈیزیزکنٹرول اینڈ پری وینشن نے امریکہ آنیوالے تمام مسافروں کیلئے عالمی وبا کی منفی رپورٹ لازمی قرار دی تھی جس کا اطلاق 26 جنوری سے ہونا تھا۔