Mar 6, 2021 | 6:22 AM

Trend TV

Better Informed Today

عائشہ عمر کے ساتھ میرا سیٹھی نے بھی جنسی ہراسانی کا الزام لگا دیا

کراچی : اداکارہ عائشہ عمر نے ایک بار پھر اپنے ساتھ ہونیوالی جنسی ہراسانی کا ذکر کیا ہے جبکہ اس موقع پر اداکارہ میرا سیٹھی نے بھی انکشاف کیا کہ انہیں کم عمری میں کئی بار ایسے واقعات کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کی مایہ ناز اداکارہ عائشہ عمر نے ایک بار پھر جنسی ہراساں کے موضوع پر یہ انکشاف کیا ہے کہ انہیں 23 سال کی عمر میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا اور کئی سال تک ایسا ہوتا رہا اور وہ کئی سالوں تک اس معاملے میں خاموش رہیں لیکن دنیا بھر میں می ٹو کمپین آنے کے بعد جب انہوں نے اس بارے میں بات کی تو انہیں ایک بڑے برانڈ نے اس لئے کام دینے سے انکار کر دیا کہ پہلے اس شخص کا نام بتائوں۔ میں ابھی مناسب نہیں سمجھتی کہ اس شخص کا نام بتائوں لیکن وقت آنے پر میں اس کا نام بتا دوں گی۔

ایک انٹرویو میں عائشہ عمر نے کہا کہ انہیں جنسی ہراسانی پر بات کرنے کی بھاری قیمت چکانی پڑی ہے۔ ایسی ہی وجوہات ہیں جن کی بنا پر خواتین خود سے زیادتی کرنے والے لوگوں کا نام لینے سے گریزاں رہتی ہیں۔اس موقع پر پروگرام کی میزبان میرا سیٹھی نے کہا کہ وہ بھی بچپن میں ایسے کئے واقعات کا شکار ہو چکی ہیں مگر تاحال انہوں نے اس بارے میں کوئی بات نہیں کی ہے اور ان موضوعات پر بات کرنے کی وجہ سے مجھ سے بھی بہت سےکام چھین لیا گیا ہے۔

عائشہ عمر نے کہا کہ وہ نہ صرف فیمنسٹ ہیں بلکہ وہ انسانی حقوق کی علمبردار بھی ہیں ۔ پاکستان میں فیمنسٹ کا مطلب غلط کیا جاتا ہے اور ایسا وہ لوگ کرتے ہیں جو خواتین کو برابری کے حقوق دینے سے ڈرتے ہیں۔