May 12, 2021 | 7:15 PM

Trend TV

Better Informed Today

حریم شاہ:مفتی قوی نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا

کراچی : پاکستانی سیاستدانوں اور مشہور شخصیات کیساتھ ویڈیوز بنا کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی پر بہت سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی قوی نے انہیں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا جس پر انہوں نے اسے جوتوں سے مارا۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں حریم شاہ نے انکشاف کیا کہ وہ جنسی ہراسانی کا نشانہ بنی ہیں ۔ مفتی قوی ان سے نازیبا گفتگو کرتے رہے جسے انہوں نے اور ان کی کزن سے برداشت کیا لیکن جب بات جنسی ہراسانی تک آئی اور مفتی قوی نے مجھے ٹچ کرنا شروع کیا تو پھر بات میرے کنٹرول سے باہر نکل گئیحریم شاہ نے کہا کہ تھپڑ مارنے کی نوبت اس لئے آئی کہ مفتی عبدالقوی نے مجھے جسمانی ہراسانی کا نشانہ بنایا۔ہمارا ایسا مزاج نہیں کہ کوئی ہمیں ٹچ کرے اور ہم برداشت کریں۔ان کی نازیبا حرکت کی وجہ سے میں نے انہیں پہلے جوتوں سے  خوب مارا۔جب میری کزن نے زور سے تھپڑ مارا تو میں نے ویڈیو ریکارڈ کی اور میڈیا اور سوشل میڈیا والوں کو بھجوا دی۔

انہوں نے آنیوالے وقت میں اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو بے نقاب کرتی رہوں گی ۔ میں ایسے لوگوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتی رہوں گی کیونکہ پاکستانی عوام کو ایسے لوگوں کی اصلیت معلوم ہونی چاہیے۔