May 12, 2021 | 7:36 PM

Trend TV

Better Informed Today

مریم نوازکیخلاف شکنجہ تیار ،شیخ رشید نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

کراچی :وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بہت جلد مریم نواز کی جائیدادیں بھی سامنے آنے والی ہیں ،مریم صاحبہ وہ دستاویزات پڑھیں یا کسی سےپڑھوا لیں،مولانا کو بھی خبر دینا چاہتا ہوں معاملات گلے پڑنے والے ہیں،مولانا سب سے زیادہ خسارے میں رہنے والی شخصیت ہوں گے ۔

شیخ رشید نے مریم نواز اور مولانا فضل الرحمن کیخلاف الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ بہت جلد مریم صاحبہ کی جائیدادیں بھی سامنے آنے والی ہیں ،مولانا جس راہ پر چل نکلے ہیں وہ ان کے گلے پڑنے والی ہیں ،ان حالات میں مولانا کا ہی سب سے زیادہ نقصان ہو گا ،فضل الرحمان سے پہلے بھی ہاتھ ہو ا،اب بھی ہو گا ،انہوں نے کہا مولانا کراچی میں اسرائیل ریلی نکالنے کی باتیں کر رہے ہیں اگر مجھے دعوت دیتے تو میں خود بھی اس ریلی میں شرکت کرتا ۔