Mar 3, 2021 | 6:35 AM

Trend TV

Better Informed Today

بختاور بھٹو کی شادی سے متعلق جھوٹی خبروں پر بلاول ہائوس کا ردعمل آگیا

اسلام آباد:ترجمان بلاول ہائوس نے بی بی بختاور بھٹو زرداری کی شادی میں ایک ہزار مہمانوں کو مدعو کرنے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی بی بختاور بھٹو زرداری کی شادی میں 300 سے کم مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

ترجمان بلاول ہائوس سریندر ولاسائی نے کہا کہ مہمانوں کی تعداد کے حوالے سے ترجمان بلاول ہاس سے منسوب افواہوں پر مبنی بیان بغیر تصدیق کے نشر کیا گیا،میڈیا سے التماس ہے کہ براہ کرم صرف مصدقہ آفیشل خبروں کو نشر کریں۔