Mar 3, 2021 | 6:51 AM

Trend TV

Better Informed Today

براڈ شیٹ کیس میں فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد :وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا آلومٹر گاجر بیچ کر پاکستان کو آگے نہیں لیکر جا سکتے ،دنیا کو کسی سیاستدان،مولوی یا پیشوا نے مارڈرن نہیں بنایا ،دنیا کو یونیورسٹیز،سائنسدانوں نے آگے لیکر جانا ہے ۔

انہوں نے کہا سابقہ حکومتوں نے کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کیے ،حسن ،حسین نواز،مریم صفدر کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا ؟مریم نواز گھر سے مہنگے ترین ڈریس ڈیزائنر کے کپڑے پہن کر نکلتی ہیں ،یہ بتاتے کیوں نہیں پیسے کہاں سے آئے ہیں ؟کیپٹن صفدر تو بو علی سینا ہیں،ہمیں کسی کو جیلوں میں رکھنے کا شوق نہیں۔