Mar 3, 2021 | 6:28 AM

Trend TV

Better Informed Today

لیجنڈ کرکٹر ظہیر عباس عالمی وبا کی ویکسین لگوانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے

لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان لیجنڈ کرکٹر ظہیر عباس عالمی وبا کی ویکسین لگوانے والے پہلے پاکستان کرکٹر بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت پوری دنیا میں عالمی وبا کو شکست دینے کے لیے ویکسین لگانے کا عمل سرکاری اور پرائیوٹ سطح پر شروع ہو گیا ہے اور ہر خاص و عام اپنے آپ کو اس خطرناک وبا سے بچانے کیلئے ویکسین لگوا رہا ہے ایسے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ایشین بریڈمین کا خطاب حاصل کرنے والے ظہیر عباس نے بھی ویکسین لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں لگوا لی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا کے جان لیوا وار جاری ہیں جس کے باعث ملک بھر میں مزید 43 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 11 ہزار 247 ہو گئی ہے۔ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں ایک ہزار 927 کیسز رپورٹ جبکہ 40 ہزار 403 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔