May 12, 2021 | 8:00 PM

Trend TV

Better Informed Today

تحریک انصاف کی حکومت 2021 نہیں بلکہ 2028 تک رہے گی :فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن ہمیں جنوری 2021 میں کیا جنوری 2028 میں بھی کہیں نہیں بھیج سکتی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے بعض لوگ فٹ بال کھیلتے کھیلتے ایوان میں آگئے ہیں، اپوزیشن گلی گلی پھر رہی ہے، کبھی اِس گلی کبھی اس گلی، حکومت پر تنقید ضرور کریں مگر ریاست کو نشانہ نہ بنائیں۔