May 12, 2021 | 7:28 PM

Trend TV

Better Informed Today

سبزیوں اور پھلوں کی مہنگے داموں فروخت جاری

سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس سبزیوں اور پھلوں کی مہنگے داموں فروخت جاری

لاہور: بزدار انتظامیہ پھلوں کی قیمتیں بھی کنٹرول کرنے میں ناکام ، سرکاری نرخنامے کے برعکس سبزیوں اور پھلوں کی مہنگے داموں فروخت جاری۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہ ہوسکا ، مختلف علاقوں میں من مانے داموں میں سبزیاں اور پھل کی فروخت جاری ، آلو 50 روپے ، پیاز 50 روپے ، ٹماٹر 80 روپے کی بجائے 100 روپے ، لہسن 300 ، ادرک 400 روپے ، سبز مرچ 250 ، لیموں 100 روپے ، کریلے 180 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔
سیب کالا کولو 150 روپے ، انگور 250 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں ، امرود 120 روپے ، کیلا اول 150 ، کیلا دوم کے 90 روپے ، پپیتا 180 ، کجھور ایرانی 280 روپے ، فروٹر 120 ، کینو 130 مسمی 130 روپے فی درجن ، انار بدانہ 400 روپے ، انار قندھاری 300 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔
مرغی کا گوشت ایک روز میں بیس روپے مہنگا ہو گیا ، برائلر مرغی 267 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا ، فارمی انڈوں کی قیمت 152 روپے فی درجن برقرار رہی۔