اسلام آباد: پاکستان کے مختلف شہریوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔
تفصیلات کے مطابق سوات ، کوہستان ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقے بھی لرز اُٹھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وادی نیلم ، جہلم ویلی ، باغ حویلی ، راولاکوٹ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 عشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کا مرکز تاجکستان ، گہرائی 123 کلومیٹر تھی۔
مزید خبریں
بل گیٹس,بہتر ہے کرپٹو کرنسی سے نجات حاصل کرلیا جائے
کیپٹن (ر) صفدر,بغاوت کا مقدمہ خارج کرنے کیلئے عدالت سے رجوع
بگ باس سیزن 14 ,بھارتی اداکارہ روبینہ دلیک نے جیت لیا