May 12, 2021 | 7:58 PM

Trend TV

Better Informed Today

سمارٹ فیچرز والا ماسک بھی آگیا

سمارٹ فیچرز والا ماسک بھی آگیا

لاہور :عالمی وبا نے جہاں پوری دنیا کو پریشانی میں مبتلا کیا ہوا ہے وہیں طبی سامان بنانے والی کمپنیوں نے ایک ایسا جد ید ماسک تیار کر دیا جس میں حیران کن فیچرز نے ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے ۔ سمارٹ فیچرز والانیا ماسک جس میں نا صرف عالمی وبا سے حفاظت ہوگی ،بلکہ جدید فیچرز کے ساتھ منفرد بھی ہے ، امریکی کمپنی نے سمارٹ فیچرز والا فیس ماسک متعارف کردیا۔ پراجیکٹ ‘ہیزل ‘ نامی ماسک میں ایکٹیو وینٹی لیشن ،تازہ ہوا میں سانس لینے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ماسک میں نصب مائیک اور ایمپلی فائر بات کرنے کے دوران آواز کا معیار متاثر نہیں ہونے دیتے۔

ماسک میں نصب لائٹس چارجنگ کے وقت جگمگانے لگتی ہیں اور ماسک منہ سے ہٹانے پر مدھم ہوجاتی ہیں۔ ماسک کے ساتھ خاص چارجنگ کیس میں الٹرا وائلٹ ٹیکنالوجی سے اس کی صفائی بھی ہوجاتی ہے۔