May 12, 2021 | 6:22 PM

Trend TV

Better Informed Today

میرا نے شادی کا فیصلہ کر لیا

اداکارہ میرا نے شادی کا اعلان کر دیا

معروف اداکارہ میرا نے شادی کا اعلان کردیا لیکن یہ نہیں بتایا کہ ان کا دلہا کون ہوگا ۔ ایک ویب شو میں اداکارہ میرا نے شادی کے سوال پر میزبان کو بتادیا کہ وہ اس سال اکتوبر میں شادی کرنے والی ہیں ۔ تاہم اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس کو اپنا جیون ساتھی چن رہی ہیں ۔ اداکارہ میرا کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس سال اداکار ندیم بیگ کی پروڈکشن میں بننے والی ایک ایکشن فلم میں اہم کردار اداکررہی ہیں ۔ تاہم انہوں نے یہ بھی نہیں بتایا کہ فلم کا نام کیا ہے اور ان کا کیا کردار ہے ۔ یاد رہے کہ اداکارہ میرا پاکستان کی معروف اداکارہ ہیں جنہوں نے کئی سپرہٹ فلموں میں کام کیا لیکن اس وقت وہ کئی سالوں سے کسی بڑی فلم کا حصہ نہیں بن سکیں ۔ اداکارہ میرا فلموں کے بغیر بھی خبروں میں” ان ” رہتی ہیں چاہے وہ خبریں فلمی ہوں ان کی شادی سے جڑی ہوئیں خبریں ہوں۔