Mar 3, 2021 | 7:30 AM

Trend TV

Better Informed Today

سعودی عرب نا سہی ،اہم اسلامی ملک نے پاکستان کوبڑی پیشکش کر دی

اسلام آباد :ایک طرف سعودی عرب نے پاکستان کو دئیے اربوں ڈالرز واپس مانگ لیے وہیں آذربائیجان نے پاکستان کو بڑی پیشکش کرتے ہوئے ادھار تیل دینے کی حامی بھر لی ۔
تفصیلات کے مطابق آذربائیجان کی سرکاری آئل کمپنی “سوکر ٹریڈنگ” نے کہا ہے کہ برادر اسلامی ملک پاکستان کی تیل و گیس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے حکومتی سطح پر ادھار تیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سوکر ٹریڈنگ کے ترجمان نے بتایا کہ کمپنی دنیا کےمختلف ملکوں میں آئل و گیس اور کیمیکل ریفائنریز چلا رہی ہے
رپورٹ کے مطابق 15 فروری کو کمپنی پاکستان کو ایل این جی کا ایک کارگو فراہم کر رہی ہے ۔ کمپنی نے پاکستان کو پیشکش کی ہے کہ طویل مدت کے ادھار پر تیل و گیس فراہم کیا جا سکتا ہے اور اس کے لئے کسی قسم کا غیر ضروری دبائو نہیں ڈالا جائے گا تاہم پاکستان کے ساتھ جو بھی معاہدہ ہو گا وہ مکمل طور پر ایک تجارتی معاہدہ ہو گا۔