May 12, 2021 | 8:14 PM

Trend TV

Better Informed Today

معروف اداکارہ نے اپنے ہی گارڈ سے چھٹی شادی کر لی

ہالی وڈ اداکارہ پامیلا اینڈرسن نے چھٹی شادی کر کے سب کو حیران کر دیا ،اداکارہ پامیلا اینڈرسن نے اپنے باڈی گارڈ کو دلہا بنا لیا۔

تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ پامیلا اینڈرسن نے چھٹی شادی کر کے سب کو اس وقت ورطہ حیرت میں ڈال دیا جب پامیلا اینڈرسن نے اپنے ہی باڈی گارڈ کو دلہا بنا لیا ۔
اداکارہ نے شادی انتہائی رازداری سے کی اور کسی کو نہیں بلایا ،پامیلا نے ڈین ہے ہَرسٹ سے کینیڈاکے وینکوور آئی لینڈ پر شادی رچائی،شادی کی تقریب میں صرف پادری اوراس کا ایک ساتھی ہی شریک ہوئے،اس سے قبل، پانچ مرتبہ رشتہ ازدواج میں بندھنے والی پامیلا کا کہنا ہےانہیں محسوس ہوتا ہے کہ اب ان کا سفر مکمل ہوگیا ہے۔