May 12, 2021 | 6:17 PM

Trend TV

Better Informed Today

عائزہ خان انسٹاگرام پر پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت بن گئی

لاہور: پاکستانی ڈراموں کی نامور اداکارہ عائزہ خان کو اُن کی محنت کا پھل مل گیا ، اب وہ انسٹاگرام پر پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت بن گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عائزہ خان سوشل میڈیا پر کافی فعال نظر آتی ہیں اور اب حال ہی میں انہوں نے ایک سنگ میل عبور کیا ہے ، ان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 8 ملین یعنی 80 لاکھ ہو گئی ہے۔ چند روز قبل پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ ایمن خان کے انسٹاگرام فالوورز نے تمام تر اداکار اور اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ بعد ازاں اداکارہ ایمن خان اور اداکارہ عائزہ خان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد ایک جیسی ہو گئی تھی۔

اب اداکارہ عائزہ خان کے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز ہو گئے ہیں جب کہ پاکستان میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیات میں دوسرے نمبر پر اداکارہ ایمن خان ہیں اور اداکارہ ماہرہ خان اس ریس میں تیسرے نمبر پر ہیں۔