Mar 3, 2021 | 8:08 AM

Trend TV

Better Informed Today

وزیر اعظم عمران خان کے انتہائی قریبی ساتھی کرونا کا شکار

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان کے انتہائی قریبی ساتھی اور وفاقی وزیر حما د اظہر عالمی وبا کا شکار ہو گئے ،حما داظہر کا کہنا تھا کہ انہوں نے طبعیت خراب ہونے پر خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کی دوسری لہر نے جہاں پوری دنیا میں ہلچل مچائی ہوئی ہے وہیں پاکستان میں عالمی وبا کے کیسز کی دوسری لہر میں بھی اتنی شدت دیکھنے میں نہیں آئی ،حکومت پاکستان کی طرف سے بہترین حکمت عملی کو اپناتے ہوئے جہاں وبا کا پہلی دفعہ پوری قوم نے مل کر ڈٹ کر مقابلہ کیا وہیں دوسری لہر میں بھی پاکستان اتنا زیادہ متاثر نہیں ہوا جتنا کہ دوسرے ممالک کو نقصان ہوا ہے ۔
وفاقی وزیر حماد اظہر نے ٹوئٹ میں بتایا کہ انہوں نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے ،عالمی وبا کی رپورٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے ،انہوں نے عوام سے دعائوں کی درخواست کی ۔