May 12, 2021 | 6:38 PM

Trend TV

Better Informed Today

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ،وزیر اعظم کن وزراپر برس پڑے ،اہم وجہ سامنے آگئی

وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس وزیر اعظم کی زیر صدار ت اسلام آباد میںہوا جس میں ملک کی سیاسی ،معاشی صورتحال پر غور کیا گیا ،اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو چیلنج دیتا ہوں کہ وہ لوٹی ہوئی رقم قومی خزانے میں جمع کرا دیں ،کل ہی استعفیٰ دے دونگا ،اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزرا کو سختی سے حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہر وزیر خود پارلیمنٹ میں جا کر اپنا بیان جمع کرائے ،میرے پاس فہرست موجود ہے کہ کون کون اسمبلی میں جا کر جواب دیتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کو تگڑا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر اپوزیشن پارٹیاں لوٹی ہوئی رقم واپس لے آئیں تو کل ہی استعفیٰ دیدونگا ، ،31دسمبر گزر گیا ، پھر 31جنوری بھی گزر گئی ،استعفے دینے کے لیے جرات اور کردار کی ضرورت ہوتی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزرا کو پارلیمنٹ میں خود جواب دینے کاسختی سے حکم دیتے ہوئے کہاکہ ہر وزیر خود پارلیمنٹ میں جاکر اپنا بیان جمع کرائے،وزیراعظم نے کہا کہ میرےپاس فہرست موجود ہے، کون کون اسمبلی میں جاکر جواب دیتا ہے، اگر کوئی وزیر کا رکن اپنی پارلیمانی ذمہ داری پوری نہیں کرے گا اس سے پوچھا جائے گا، کابینہ اجلاس میں قبضہ مافیا سے واگزار سرکاری اراضی کی رپورٹ پیش کی گئی ۔