Mar 3, 2021 | 6:56 AM

Trend TV

Better Informed Today

کنگنا نے بھارتی کسانوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر ریحانہ کو پاگل قرار دیدیا

ممبئی : بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے امریکی گلوکارہ ریحانہ کی طرف سے مودی سرکار کا بھیانک چہرہ دنیا کو دکھانے کی کوشش کے بعد ریحانہ کو پاگل قرار دیدیا۔

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ انڈیا میں کوئی کسانوں کے احتجاج کے بارے میں اس لئے بات نہیں کر رہا ہوں کیونکہ یہ کسان نہیں بلکہ شر پسند ہیں جو بھارت کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس وجہ سے حمایت نہیں کر رہے کیونکہ بھارت کو کمزور کر کے چین قبضہ نہ کر لے اور امریکہ کی طرح اسے اپنا نوآبادیاتی علاقہ نہ بنا دے۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا کہ آپ پاگل نہ بنیں کیونکہ ہم آپ کی طرح اپنے ملک کو بیچنے میں مصروف نہیں ہیں۔ اس سے قبل امریکی گلوکارہ ریحانہ نے بھارتی کسانوں کے احتجاج کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’ ہم اس بارے میں کیوں بات نہیں کر رہے ؟‘۔

یاد رہے کہ بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری ہے جس کے دوران بھارتی کسانوں نے لال قلعہ پر اپنا مذہبی پرچم لگا دیا گیا اور اب بھارتی کسانوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے احتجاج کا دائرہ کار پورے انڈیا تک بڑھانے والے ہیں۔