May 12, 2021 | 8:07 PM

Trend TV

Better Informed Today

وزیراعظم پشاور کا دورہ کریں گے

وزیراعظم کا دورہ پشاور،ضمنی انتخاب میں شکست کیوں ہوئی

پشاور: پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی انتخابات میں شکست کی وجہ کیا بنی؟ وزیراعظم کا آج پشاور کا ایک روزہ دورہ متوقع۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان سے گورنر ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور ارکان اسمبلی سے ملاقات کریں گے ، وزیراعظم کو پی کے 63 کی ناکامی کی وجوہات سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران حکومتی کارکردگی اور پارٹی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ملاقات میں سینیٹ انتخابات میں امیدواروں کی کامیابی پر بھی مشاورت ہوگی۔

خیال رہے کہ ضمنی انتخابات میں زیادہ نشستوں پر ہارنے کے بعد وزیر اعظم کی نیندیں حرام ہو گئیں ہیں اور اُن کو فکر ہے کہ اگر یہی سب کچھ چلتا رہا تو سینیٹ انتخابات جیتنا مشکل ہو جائے گا۔