May 12, 2021 | 6:36 PM

Trend TV

Better Informed Today

مرتضیٰ جاوید عباسی سے مزیدشواہد طلب

ویڈیو سکینڈل کیس ، مرتضیٰ جاوید عباسی سے مزیدشواہد طلب

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات سے متعلق ویڈیو سکینڈل کیس میں مرتضیٰ جاوید عباسی سے مزیدشواہد طلب کرلئے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں سینیٹ انتخابات سے متعلق ویڈیوسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے سماعت کی،مرتضیٰ جاویدعباسی اوران کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

مرتضیٰ جاویدنے الیکشن کمیشن سے ویڈیوکی ایف آئی اے سے تحقیقات کامطالبہ کردیا۔الیکشن کمیشن نے درخواست گزارسے مزیدشواہد طلب کرلئے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ اگرمزیدشواہددیناچاہتے ہیں توجمع کرادیں،شواہدکاجائزہ لےکرضرورت کے مطابق کارروائی کریں گے، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ویڈیومیں جتنے بھی لوگ بیٹھے ہیں وہ سب ارکان اسمبلی ہیں،چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ ویڈیومیں نظرآنیوالے کچھ لوگوں نے بعدمیں بیانات بھی دیئے۔