May 16, 2021 | 7:40 PM

Trend TV

Better Informed Today

نیوزی لینڈٹی نے ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی

نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں سات وکٹوں سے ہرا کر سیریز تین دو سے جیت لی ۔

تفصیلات کے مطابق ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 143 رنز کا ٹارگٹ دیا ، مہمان ٹیم کی جانب سے میتھیو ویڈ نے 44 رنز بنائے جبکہ ایش سوڈھی نے تین وکٹیں حاصل کیں ، جواب میں نیوزی لینڈ نے 15ویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا ۔

مارٹن گپٹل نے 46 گیندوں پر 71 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی ، انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

میچ ہارنے کے بعد آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ ٹیم نے جیت کے لیے کوشش تو بہت کی لیکن مارٹن گپٹل کی شاندار اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے ۔