May 16, 2021 | 8:28 PM

Trend TV

Better Informed Today

بااختیار خواتین کے بغیر معاشرہ

مریم نواز:بااختیار خواتین کے بغیر معاشرہ غیر فعال ہوجاتا ہے

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ بااختیار خواتین کے بغیر معاشرہ غیر فعال ہوجاتا ہے ۔

اپنی ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ وہ ایک ایسے پاکستان کا خواب دیکھتی ہیں جہاں خواتین ہر شعبے میں نمایاں کردار ادا کریں ۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بھی خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ٹویٹ کیا، کہا صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب اور پیپلز پارٹی کا منشور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ صدی خواتین کی پیش قدمی کی صدی ثابت ہوگی ۔