May 16, 2021 | 7:19 PM

Trend TV

Better Informed Today

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ریکارڈ خطرے میں

لاہور: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں تیز ترین 1000 رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب ہے۔

ا قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ کی 26 اننگز میں 1000 رنز کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا تاہم اب یہ ریکارڈ خطرے میں ہے اور ڈیوڈ میلان کے پاس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 1000 رنز مکمل کرنے کا بہترین موقع ہے۔ انگلش بیٹسمین ڈیوڈ میلان ٹی ٹوینٹی کی صرف 19 اننگز میں 855 رنز اسکور کر چکے ہیں اور جمعہ کو شروع ہونے والی بھارت کے خلاف سیریز میں مزید 145 رنز بنا کر بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔ پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ویرات کوہلی کو اس ریکارڈ سے محروم کیا تھا اور انہوں نے 27 اننگز میں 1000 رنز مکمل کیے تھے۔