May 12, 2021 | 7:44 PM

Trend TV

Better Informed Today

قومی اسمبلی میں اکثریت میں آگئے ہیں اب عوام کیلئے ریفارم کریں گ

قومی اسمبلی میں اکثریت میں آگئے ہیں اب عوام کیلئے ریفارم کریں گے

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ ہم سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اکثریت میں آگئے ہیں اب عوام کیلئے ریفارم کریں گے ۔ ملک میں سیاسی استحکام نہ ہو تو اس کا نقصان ملک اور عوام کو ہوتا ہے ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان کی دیرینہ خواہش تھی کہ ماضی میں نظر انداز علاقوں کیلئے کچھ کیا جائے ، وزیراعظم نے فاٹا کا انضمام کرایا جو آسان کام نہیں تھا انہوں نے بعد میں فاٹا کو 100 ارب سالانہ کا بجٹ بھی دیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ فاٹا سے مرزا آفریدی ہمارے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بنے جبکہ بلوچستان سے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ بنایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی سینیٹ میں اکثریت نہیں تھی اس لیے اہم ریفارم نہیں لا پا رہے تھے کچھ رکاوٹیں تھیں ، عوام کو مصنوعی جھلک دکھائی گئی اور عملی طور پر کچھ نہیں ہوا ، ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا تھا اور ادارے مفلوج تھے ۔