May 16, 2021 | 8:54 PM

Trend TV

Better Informed Today

ٹویٹرکا بہترین کوالٹی کیلئے نئے فیچر پر کام شروع

نیویارک: ٹویٹر نے تصاویر کی بہترین کوالٹی کے لیے نئے فیچر پر کام شروع کر دیا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے اس نئے فیچر کے تحت، کسی بھی تصویر کو ٹائم لائن پیج پر آدھا نہیں بلکہ پورا دیکھا جا سکے گا ۔ اس سے قبل تصویر کو مکمل دیکھنے کے لیے صارفین کو ٹیپ کرنا پڑتا تھا ۔ اس کے علاوہ صارفین ٹویٹر پر ہائی ریزولوشن تصاویر بھی اپ لوڈ کر سکیں گے ۔

اس سے قبل سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ ٹویٹر کے سی ای او جیک ڈورسی کا پہلا ٹویٹ کروڑوں روپے میں فروخت ہوا تھا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیک ڈورسی کے ٹویٹ کی قیمت ریکارڈ اکتیس کروڑ چالیس لاکھ روپے لگائی گئی تھی اور اسے اسی قیمت پر فروخت کر دیا گیا ۔