May 16, 2021 | 8:04 PM

Trend TV

Better Informed Today

جمہوریت تڑپ رہی ہے عامر خان نے اچانک سوشل میڈیا چھوڑنے کی وجہ بھی بتا دی

عامر خان نے اچانک سوشل میڈیا چھوڑنے کی وجہ بھی بتا دی، مداحوں کو حیران کر دیا

ممبئی: بالی ووڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان نے سوشل میڈیا کو اچانک خیرباد کہنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میں اب میڈیا کے ذریعے لوگوں سے رابطے میں رہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق عامر خان نے چند روز قبل اپنی 56 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اچانک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز(فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر)کو خیر باد کہہ کر اپنے پرستاروں اور میڈیا نمائندوں کو حیران کردیا تھا لیکن انہوں نے اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی تھی جس کے باعث ہر کوئی جاننا چاہتا تھا کہ آخر یہ فیصلہ کیوں ہوا۔ عامر خان سے گزشتہ روز فلم ’کوئی جانے نا‘ کی سکریننگ کے دوران میڈیا نمائندوں نے اس فیصلے سے متعلق پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگ اپنی تھیوریز نہ لگائیں، میں اپنی دھن میں رہتا ہوں اور ویسے بھی میں سوشل میڈیا پر ہوں کہاں؟ میں تو کوئی پوسٹ ہی نہیں کرتا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب سوشل میڈیا نہیں تھا اس وقت بھی تو ہم آپ سے اور دیگر لوگوں سے رابطے میں رہتے تھے لہٰذا میں اب بھی میڈیا کے ذریعے لوگوں سے رابطے میں رہوں گا، اب جبکہ میں نے سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا ہے تو میڈیا نمائندگان کا کردار بہت بڑھ گیا ہے کیونکہ میں میڈیا کے ذریعے ہی لوگوں سے رابطے میں رہوں گا، اس لئے آپ لوگوں کو تو خوش ہونا چاہئے اور مجھے آپ (میڈیا نمائندوں) پر پورا بھروسہ ہے۔ واضح رہے کہ عامر خان نے اپنے ذاتی اکاؤنٹس سے سوشل میڈیا کو خیرباد کہا ہے تاہم وہ ’عامر خان پروڈکشن‘ کے آفیشل اکاؤنٹ سے لوگوں سے رابطے میں رہیں گے اور ان کی آنے والی فلموں کے حوالے سے تمام معلومات بھی اسی اکاؤنٹ پر فراہم کی جائیں گی۔